چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

ٹیم قوم کیلئے کھیلی اور اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست اتحاد، اتفاق، خود اعتمادی اور محنت کا نتیجہ ہے

لاہور(18جون2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم قوم کیلئے کھیلی اور اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ یہ اتحاد، اتفاق، خود اعتمادی اور محنت کا نتیجہ ہے، قوم اسی طرح متحد ہو کر بڑے سے بڑے بحران کا مردانہ وار مقابلہ کر کے تمام مسائل پر قابو پا سکتی ہے۔

Share