نااہل اجنبی کی تصویر قومی اسمبلی میں لانا پری پلان تھا: چودھری پرویزالٰہی

اللہ تعالیٰ کے بعد سپریم عدالت نے انہیں نااہل قرار دیا، شیخ رشید اور اپوزیشن ارکان کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں: میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(02اگست2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو کنٹرول کرنا چاہئے تھا، سپیکر اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ معزز ارکان کو تحفظ فراہم کریں، اب ارکان اسمبلی بھی محفوظ نہیں، سپیکر کو جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے، اپوزیشن ارکان اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جس شخص کی تصویر قومی اسمبلی میں لائی گئی اسے سپریم کورٹ نے جو اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی عدالت ہے نااہل قرار دیا ہے، اس اجنبی شخص کی تصویر اسمبلی میں لانا پری پلان تھا ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

Share