سینئرصحافی مائد علی کی والدہ کے انتقال پر چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا اظہار تعزیت

لاہور(04نومبر2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سینئرصحافی اور روزنامہ دی نیوز کے چیف رپورٹر سید مائد علی کی والدہ کے انتقال پر دلی طور پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سید مائد علی اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Share