جھوٹ میں بولتا نہیں اور سچ میں لکھ نہیں سکتا، چوہدری شجاعت حسین بلاگ لکھیں گے

one

اہور/اسلام آباد(26فروری2015) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین بلا گ لکھیں گے ، انہوں نے سیاسی زندگی اور پاکستانی سیاست کے جتنے بھی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ان پر مشتمل یادداشتیں اس بلاگ میں تحریر کریں گے جو ان کی ویب سائٹ (چوہدری شجاعت حسین ڈاٹ کام)پر اقساط کی صورت میں شائع ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب انہوں نے اپنی کتاب میں تحریر کیا لیکن کتاب کی اشاعت کا فیصلہ صرف اس لئے موخر کر دیا کہ کہیں دشمن کسی فرد کے بارے میں لکھی یا کہی گئی کسی بھی بات کو اداروں کے خلاف یا کسی خاص ادارے کے خلاف نہ تصور کرے یہی سوچ کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی یادداشتیں جو وہ مناسب سمجھیں گے اپنے بلاگ میں شامل کرینگے ۔

Share