لاہور(06دسمبر2015) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے میونسپل کمیٹی شیخوپورہ وارڈ نمبر 11 کے نومنتخب کونسلر حاجی فلک شیر ورک نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شکیل اللہ ورک اور سابق ناظم چودھری ثناء اللہ ورک بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ن لیگ سے ون ٹو ون مقابلہ میں شاندار کامیابی پر فلک شیر ورک کو مبارکباد پیش کی۔
