لاہور(15دسمبر2015) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کے نومنتخب صدر عدنان ملک، سینئر نائب صدر شاہد سپرا، جنرل سیکرٹری عامر رضا خان، جوائنٹ سیکرٹری علی اقبال، خزانچی موسیٰ وڑائچ، گورننگ باڈی کے ارکان عمیر رانا، نبیل ملک، سرفراز خان، میاں نوید، شازیہ کاظمی، محسن بلال، حسنین ثناء، مرزا رمضان، قربان پرنس اور ارشد مہدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہدیدار عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور اپنی برادری کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔