Friday , March 31 2023
Breaking News
Home / Featured / رینجرز کے اختیارات پر اختلافات ختم کرانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے: چودھری پرویزالٰہی

رینجرز کے اختیارات پر اختلافات ختم کرانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور/اسلام آباد(17دسمبر2015) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے مسئلہ پر صوبائی حکومت اور وفاقی ادارے میں اختلافات ختم کرانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔ وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام اور مجرموں و دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے تمام اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے۔ اس سوال کے جواب میں کہ پنجاب میں ڈکیتیوں، فرقہ وارانہ وارداتوں اور سنگین جرائم میں خوفناک حد تک اضافہ کے باوجود رینجرز کو ذمہ داری کیوں نہیں سونپی جا رہی، چودھری پرویزالٰہی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلاشبہ امن و امان کی صورتحال سنگین ہے لیکن سب خاموش ہیں، شہر و دیہات میں کسی کا جان و مال اور عزت محفوظ نہیں یہاں تک کہ صوبائی دارالحکومت میں روزانہ قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی دو سو سے زائد وارداتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان اور عوام کے جان و مال کا تحفظ وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے لیکن شہبازشریف کو غیرملکی سفارتی دوروں سے فرصت نہیں وہ آج چین میں ہوتے ہیں تو کل لندن میں، کبھی ترکی میں کبھی کہیں اور کبھی کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے بے تحاشا استعمال سے پولیس کو بھی سیاسی بنا دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ صوبہ میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔

urdu-download

Urdu News (Inpage Format)

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *