چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی پی یو جے (دستور) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور(19دسمبر2015) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نومنتخب صدر حامد ریاض ڈوگر، نائب صدور افضال ہاشمی، اصغر چودھری، اظہر اعوان، جنرل سیکرٹری رحمن بھٹہ، جوائنٹ سیکرٹری ملک ارشد عاصم اور گورننگ باڈی کے تمام ارکان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں مسلم لیگی قائدین نے امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کریں گے۔

urdu-download

Urdu News (Inpage Format)

Share