Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / داخلی و عالمی امن و استحکام کیلئے مسلمان اسوہ حسنہ پر عمل کریں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

داخلی و عالمی امن و استحکام کیلئے مسلمان اسوہ حسنہ پر عمل کریں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

لاہور(23دسمبر2015) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل حضور خاتم النبیین ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے عید میلادالنبیﷺ پر تمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بنائے ہوئے راستہ پر چل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں، آپﷺ سے محبت و عقیدت کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے تمام باہمی اختلافات اور تعصبات ختم کر دیں اور پوری دنیا باالخصوص عالم اسلام میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے متحد ہو کر مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں کریں تاکہ ان کے وقار میں اضافہ اور اسلام کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مسلم ممالک کے سربراہوں پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل و بحرانوں کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات کو نظرانداز کرنا ہے اور آج مسلمان دنیا کے ہر خطہ میں گوناگوں مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے نبیﷺ کے کلمہ طیبہ کے نعرہ کی برکت تھی کہ ہمارے بزرگوں نے نہایت قلیل مدت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ خطہ ارض حاصل کر لیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے اسلام کا گہوارہ اور پوری دنیا کیلئے ایک مثالی فلاحی مملکت بنائیں اس مقصد کیلئے ہمیں اپنے تمام گروہی، لسانی، علاقائی اور مسلکی اختلافات کو یکسر ختم کر کے جدوجہد کرنا ہو گی۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *