Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ وکلاء کیلئے آواز بلند کی: چودھری پرویزالٰہی سے نومنتخب صدر لاہور بار ارشد جہانگیر جھوجھہ کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ وکلاء کیلئے آواز بلند کی: چودھری پرویزالٰہی سے نومنتخب صدر لاہور بار ارشد جہانگیر جھوجھہ کی ملاقات

 

لاہور(11جنوری2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ارشد جہانگیر جھوجھہ نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وکلاء کے وفد میں جہانگیر اختر جھوجھہ، رافع احمد خان اور چودھری محمد اشتیاق گوہر بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور ناصر دوگل ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ارشد جہانگیر جھوجھہ کو چودھری شجاعت حسین اور پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ وکلاء برادری کے مسائل کے حوالے سے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، ہم نے عام آدمی کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے تاریخی اقدامات کئے، ہم نے اپنے دور میں انہیں مثالی سہولتیں، مراعات فراہم کیں، پراسکیوشن کا الگ محکمہ اور کنزیومر کورٹس قائم کی گئیں، یہی وجہ ہے کہ وکلاء اور پاکستان مسلم لیگ کے مابین ہر ایشو کے بارے میں آج بھی رابطہ رہتا ہے۔ ارشد جہانگیر جھوجھہ نے الیکشن میں حمایت اور ہمیشہ وکلاء برادری کا ساتھ دینے پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور پاکستان مسلم لیگ سے اظہار تشکر کیا۔

Photo CPE 01 {Jan11-16}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *