Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری پرویزالٰہی کی پاکستان مسلم لیگ کے حمایت یافتہ نومنتخب صدر ساہیوال بار کو مبارکباد

چودھری پرویزالٰہی کی پاکستان مسلم لیگ کے حمایت یافتہ نومنتخب صدر ساہیوال بار کو مبارکباد

لاہور(12جنوری2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے انتخابات میں اپنی پارٹی کے حمایت یافتہ مسعود صادق طُلّہ کو صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے جبکہ مسعود صادق طُلّہ نے الیکشن میں اپنی بھرپور کامیابی پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے وکلاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کامیابی آپ کی مکمل حمایت اور تعاون کی مرہون منت ہے۔ نومنتخب صدر مسعود صادق طُلّہ نے ان خیالات کا اظہار چودھری پرویزالٰہی کے تہنیتی فون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کی جیت کو پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت کے دوران وکلاء کی فلاح و بہبود، عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے تاریخی اقدامات کیے گئے، پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ وکلاء برادری کا ساتھ دیا ہے اور وہ اپنی ان پالیسیوں کو جاری رکھے گی۔ مسعود صادق طُلّہ نے کہا کہ وکلاء برادری پاکستان مسلم لیگ اور چودھری پرویزالٰہی کے وکلاء اور عام و غریب آدمی کیلئے مثالی اور قابل قدر اقدامات کو نہایت اہمیت دیتی ہے۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *