Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / سی ڈی اے کا اسلام آباد آپریشن فوری بند کیا جائے: چودھری شجاعت حسین

سی ڈی اے کا اسلام آباد آپریشن فوری بند کیا جائے: چودھری شجاعت حسین

لاہور(19جنوری2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب آپریشن بعد میں کرے گی لیکن حکومت نے اسلام آباد میں آپریشن پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہاؤس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو سیل کرنا نہایت احمقانہ اقدام ہے، پچھلے ہفتے سی ڈی اے نے تمام سفارتخانوں کو نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ رہائشی علاقوں سے باہر نکل جائیں، اسی طرح ریسٹورنٹس کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں 60 فیصد ایسے گھر ہوں گے جو کہ کرائے پر دے رکھے ہیں جس کو کمرشل استعمال کے زمرے میں لایا جا رہا ہے، اس طرح تو وکلاء صاحبان اور ڈاکٹروں نے بھی اپنے گھروں میں شام کو بیٹھنے کیلئے کمرے مخصوص کر رکھے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے دفاتر سیل کیے گئے ہیں تو پھر رہائشی علاقوں میں رہنے والے بہت سے وفاقی وزراء کے گھر جہاں پر سیاسی سرگرمیاں ہوتی ہیں ان کو بھی سیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے آخر میں حکومت خود ہی مجبور ہو کر آپریشن بند کر دے گی اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف اور آرمی چیف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے تہران پہنچ گئے ہیں یہ ایک اچھی کوشش ہے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہمیں آگے بڑھنا چاہئے اور کشیدگی کم کروانے میں انہیں اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے اس میں تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں مسلم امہ کو اس تنازعہ کا حل پہلے دن ہی گفت و شنید کے ذریعے تلاش کرنا چاہئے تھا اتنی دیر کس لیے کی گئی۔ پرویزمشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف آہستہ آہستہ تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے اور وہ باعزت بری ہو جائیں گے۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *