Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / شہید بچے پاکستان کا مستقبل اور امید تھے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

شہید بچے پاکستان کا مستقبل اور امید تھے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

لاہور(20جنوری2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں حملے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شہید بچے پاکستان کا مستقبل اور امید تھے، معصوم طلبہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے اس حملہ میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے حملہ کا شکار ہونے والوں کے والدین اور پسماندگان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بلاشبہ یہ بہت بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اس صدمہ کو برداشت کرنے کیلئے صبر کی توفیق عطا فرمائے۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *