چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
January 25, 2016
Featured, News, Urdu News
534 Views
لاہور(25جنوری2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے دنیا میڈیا گروپ کے سربراہ اور سابق ضلع ناظم میاں عامر محمود کے والد میاں ظہورالحق کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
