حکومت نے تلہ گنگ کو ضلع کی بجائے بغداد بنا دیا ہے: چودھری پرویزالٰہی

راولپنڈی/لاہور(26جنوری2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے تلہ گنگ شہر کو تجاوزات کی مہم کی آڑ میں کھنڈرات میں تبدیل کرنے اور عوام کی اربوں روپے کی پراپرٹی کی تباہی و بربادی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ انتظامیہ کے منظور شدہ نقشوں اور این ایچ اے کے این او سی کے بعد کی گئی تعمیرات اور غریبوں کے مکانوں کو زبانی کلامی احکامات کے ذریعہ توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے جس کے باعث لوگ پوری زندگی میں بنائے گئے ان اثاثوں سے محروم ہو چکے ہیں اور سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہئے تو یہ تھا کہ متاثرین سے باضابطہ بات چیت کر کے ان کے نقصان کا ازالہ کیا جاتا اور انہیں مارکیٹ ریٹ کے حساب سے معاوضہ بھی دیا جاتا لیکن حکومت نے تلہ گنگ کو ضلع بنانے کی بجائے بغداد کی طرح کھنڈرات کا شہر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو چاہئے کہ وہ تلہ گنگ کی یہ صورتحال سامنے لائے جبکہ اعلیٰ عدلیہ کو بھی اس معاملہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تلہ گنگ کے عوام کی داد رسی کرنی چاہئے۔

urdu-download

Share