چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

لاہور/اسلام آباد(29جنوری2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشہ النعیمی (Essa Abdulla Albasha Al-Noaimi) نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایران عرب تعلقات، خطہ کی صورتحال، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائدین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر آڑے وقت میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ہے اور پاکستانی عوام کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے مسلم لیگی قائدین کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتے ہیں اور ان کے محبت اور خلوص کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

msword-download

Photo CSH 01 {Jan29-16}

Share