اورنج لائن منصوبہ زحمت بن گیا، متاثرین کی دادرسی تک احتجاج جاری رہے گا: پاکستان مسلم لیگ
January 30, 2016
Featured, News, Urdu News
349 Views
لاہور(30جنوری2016) اورنج لائن ٹرین منصوبہ لاہور کے شہریوں کو سہولتیں دینے کی بجائے ان کیلئے باعث زحمت بنا ہوا ہے جس پر پاکستان مسلم لیگ اور پنجاب کی دیگر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی سردار وقاص حسن موکل اور سابق ایم این اے میاں منیر نے یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں منگل 2 فروری دو بجے دوپہر اورنج لائن منصوبے کے خلاف جی پی او چوک سے 90شاہراہ قائداعظم تک ریلی نکال رہی ہیں جس میں پاکستان مسلم لیگ کے تمام ونگز کے کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن کے متاثرین کی دادرسی کیلئے تمام جماعتیں آواز بلند کر رہی ہیں اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک متاثرین کو ان کا حق نہیں مل جاتا۔
