تبلیغی جماعتوں پر پابندی کے خلاف پاکستان مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی
February 2, 2016
Featured, News, Urdu News
487 Views
لاہور(02فروری2016) پاکستان مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی سردار وقاص حسن موکل نے تبلیغی جماعتوں پر پابندی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے۔ مجوزہ قرارداد کے متن کے مطابق ’’یہ ایوان حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتا ہے جبکہ یہ تبلیغی جماعتیں فرقہ واریت سے پاک ہیں اور دہشت گردی سے روک کر امن کا درس دیتی ہیں اور ان کے کام میں کوئی متنازعہ بات نہیں۔ پوری دنیا میں تعلیمی اداروں کے اندر دین کا کام کر رہی ہیں جس کا عملی مظاہرہ رائے ونڈ اجتماع کی وجہ سے لاکھوں انسانوں کی زندگی میں خوشگوار انقلاب کا آنا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یہ پابندی نہ صرف ناقابل فہم بلکہ مذہبی جذبات برافروختہ کرنے کے مترادف ہے۔ لہٰذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مذکورہ پابندی کو فی الفور واپس لیا جائے۔‘‘
