حکمران ڈالر بناؤ منصوبوں کی بجائے عوام کی تعلیم و صحت پر توجہ دیں: پاکستان مسلم لیگ
February 2, 2016
Featured, News, Urdu News
542 Views
لاہور(02فروری2016) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اورنج لائن کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مال روڈ پر نکالی گئی احتجاجی ریلی میں بھرپور حصہ لیا جن میں پاکستان مسلم لیگ کے مختلف ونگز کے سربراہ اور کارکن شامل تھے۔ چودھری ظہیرالدین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکمران ڈالر بناؤ منصوبوں کی بجائے عوام کی تعلیم، صحت پر توجہ دیں، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی مناسب سہولتیں اور ادویات تک میسر نہیں، تعلیم کے فنڈز بھی نمائشی منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ہزاروں سرکاری سکول بند کر دئیے گئے ہیں اور غریبوں کے بچے تعلیمی سہولتوں سے محروم ہیں، جنگلہ بس کے بعد ڈالر بناؤ اورنج ٹرین سے شہر کا تاریخی حسن ختم کیا جا رہا ہے، لوگوں کی دکانیں، گھر اور روزگار تباہ کیا جا رہا ہے اور پورا شہر عذاب کا شکار ہے۔ احتجاجی ریلی میں میاں منیر، خدیجہ فاروقی ایم پی اے، انجینئر شہزاد الٰہی، آمنہ الفت، ماجدہ زیدی، تمکین آفتاب، پروین گل، رانا ریاض، سجاد بلوچ، بلال شیرازی، ناصر رمضان گجر اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔


