Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / احتجاج روکنا پولیس کا کام ہے، رینجرز کو ملوث کرنا درست نہیں: چودھری شجاعت حسین

احتجاج روکنا پولیس کا کام ہے، رینجرز کو ملوث کرنا درست نہیں: چودھری شجاعت حسین

لاہور(03فروری2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو روکنا پولیس کا کام ہے، معمول کے احتجاج میں رینجرز کو ملوث کرنا درست نہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ رینجرز کو گتھم گتھا نہیں ہونا چاہئے تھا، کل ٹیلی ویژن پر پولیس کو کم اور رینجرز کی پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی زیادہ دکھائی جا رہی تھی، اس طرح کے واقعات میں خود کو ملوث کرنے سے رینجرز کا وقار خراب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے لیکن اگر توڑ پھوڑ یا سرکاری املاک کے نقصان یا کسی بلوے کی صورت میں معاملات پولیس کے ہاتھ سے نکل جائیں تو پھر رینجرز کو طلب کرنا چاہئے جبکہ معمول کے حالات میں پولیس کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے کیونکہ یہ پولیس کا کام ہے کہ وہ احتجاج کرنے والوں کو روکے۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *