چودھری ظہیرالدین کی اہلیہ کے انتقال پر چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی تعزیت
February 5, 2016
Featured, News, Urdu News
453 Views
لاہور(05فروری2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے چودھری ظہیر الدین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی شریک حیات کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں، انتقال کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگی قائدین مقامی ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے چودھری ظہیرالدین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے انہیں حوصلہ و تسلی دی اور کہا کہ وہ ان کی پوری فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے ڈی گراؤنڈ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

