پاک سپین تعلقات کو فروغ دیا جائے، چودھری شجاعت حسین سے سپین کے سفیر کی ملاقات

لاہور(16فروری2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سپین کے سفیر کارلوس مورالز نے غیر رسمی ملاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر اعزازی قونصلیٹ کمبوڈیا سالک حسین، آسٹریا کے اعزازی قونصلیٹ عبادالرحمن، اعزازی قونصلیٹ برازیل ایڈووکیٹ اعجاز احمد چودھری، شافع حسین، میاں مصباح الرحمن، پی جے میر، جاوید چٹھہ، رانا خالد اور دیگر موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستان اور سپین کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں سپین کی اپنی الگ شناخت ہے، بارسلونا، میڈرڈ اور دیگر شہروں میں پاکستانی کمیونٹی رہائش پذیر ہے۔ سپین کے سفیر کارلوس مورالز نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ا دا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، اسلامی دنیا میں اس کا بڑا مقام ہے لہٰذا پاکستان کو اپنا امیج مزید آگے بڑھانا ہو گا، سپین میں ایک لاکھ 20ہزار پاکستانی امن و امان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح ترکی نے ترقی کی اسی طرح پاکستان بھی زیادہ سے زیادہ ترقی کرے۔ انہوں کے کہا کہ پہلے پی آئی اے فلائٹ بارسلونا تک جاتی تھی پتہ نہیں کیوں اسے بند کر دیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فلائٹ دوبارہ چلے تاکہ پاکستان اور سپین کے عوام کو سفر کی درپیش مشکلات ختم ہو سکیں۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کو سپین کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

urdu-download

Photo CSH 01 {Feb16-16}-Urdu

Share