پاکستان مسلم لیگ وکلاء ونگ نے لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کیلئے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا

لاہور(23فروری2016) پاکستان مسلم لیگ وکلاء ونگ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہونیوالے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔ مسلم لیگ ہاؤس میں صدر وکلاء ونگ عالمگیر ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں امیدوار برائے صدر جسٹس (ر) ایم رمضان چودھری سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جو کہ سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان بار کونسل کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے معروف ایڈووکیٹ نذیر غازی کے بیٹے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انس غازی کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر جہانگیر جھوجہ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور محمد یونس عابد ایڈووکیٹ کوآرڈی نیٹر پاکستان مسلم لیگ سمیت سینئر وکلاء اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور موجودہ حکومت کی پی آئی اے اور واپڈا کی نجکاری پالیسی اور من پسند افراد کو نوازانے کیلئے اداروں کو تباہ کرنے کی مذمت کی گئی۔ عالمگیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار وکلاء کے حقوق کیلئے ذاتی دلچسپی لیتے ہیں اس لیے تمام مسلم لیگی وکلاء اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے دوسرے ہم خیال معزز وکلاء کو بھی اس پینل کی کامیابی کیلئے قائل کریں۔

urdu-download

Share