چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان مسلم لیگ کے تمام ونگز کے صدرو آرگنائز مقرر کر دئیے
February 27, 2016
Featured, News, Urdu News
479 Views
لاہور(27فروری2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں پارٹی کے تما م ونگز کے صدور کو بطور آرگنائزر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں جس کے بعد تما م ونگز کے صدور اپنے اپنے شعبوں کے آرگنائزر مقرر کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے وکلاء ونگ کے صدر عالمگیر ایڈووکیٹ ، ڈاکٹرز ونگ کے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، کسان ونگ کے تنویر اعظم چیمہ، علماء ونگ کے صاحبزادہ ندیم سلطان، یوتھ ونگ کے ذوالفقار پپن، لیبر ونگ کے سجادبلوچ، اقلیتی ونگ کے شہزادالٰہی اور خواتین ونگ کی صدر خدیجہ فاروقی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں تنظیمی کام پورے کریں۔
