چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور انتخاب چمکنی کی امجد عزیز ملک کو ایشین سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد/لاہور(02مارچ2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخواہ کے صدر انتخاب خان چمکنی نے خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے امجد عزیز خان کو ایشین سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری پاکستانی قوم باالخصوص خیبرپختونخواہ کے عوام کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے کیونکہ یہ صوبہ کافی عرصہ دہشت گردی کی زد میں رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث فخرہے کہ پورے ایشیاء سے ایک پاکستانی ایشین سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری منتخب ہوا جس کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے۔

urdu-download

Share