Friday , March 31 2023
Breaking News
Home / Featured / آرٹ، کھیل کی کوئی سرحد نہیں، کرکٹ سے ہمیشہ پاک بھارت کشیدگی دور ہوئی: چودھری شجاعت حسین

آرٹ، کھیل کی کوئی سرحد نہیں، کرکٹ سے ہمیشہ پاک بھارت کشیدگی دور ہوئی: چودھری شجاعت حسین

لاہور/اسلام آباد (11مارچ2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے بھارتی اداکار رضا مراد نے ان کی رہائش گاہ پر ناشتے پر ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید، ڈاکٹر خالد رانجھا، مسز فرخ خان اور سینیٹر نزہت صادق بھی موجود تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کو دور کرنے میں کرکٹ کے کھیل نے ہمیشہ اہم رول ادا کیا، فنکاروں کے آنے جانے سے ثقافت کو فروغ ملتا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آرٹسٹ کسی بھی ملک و قوم کے ثقافتی سفیر ہوتے ہیں، کھیل اور آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہمارے دروازے انڈیا سمیت کسی بھی ملک کے فنکاروں اور کھلاڑیوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں اور پاکستان میں ان کو بھرپور پذیرائی اور محبت ملتی ہے، فنکاروں اور کھلاڑیوں کے سرحد پار آنے جانے سے باہمی محبت کو فروغ ملتا ہے۔ رضا مراد نے چودھری شجاعت حسین کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنکار کسی کی میراث نہیں ہوتے نہ ان پر سرحدوں کی کوئی قید ہوتی ہے جس طرح کرکٹ کھیلنے سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں اسی طرح فنکاروں کے تبادلے سے باہمی تعلقات اور ثقافت کو فروغ ملتا ہے، میں جب بھی پاکستان آتا ہوں مجھے کبھی یہ احساس نہیں ہوا کہ مجھے یہاں سکیورٹی کی کوئی ضرورت ہے اور آزادانہ طور پر ہر جگہ جا سکتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بھی چودھری شجاعت حسین کی دعوت پر پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

Photo CSH 01 {Mar11-16}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *