موجودہ حکمران کرپشن اور سیاسی انتقام کی سیاست کر رہے ہیں: سینیٹر کامل علی آغا
March 14, 2016
Featured, News, Urdu News
426 Views
لاہور(14مارچ2016) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا کی زیرصدارت پارٹی میں تنظیم سازی کے سلسلے میں لاہور ڈویژن کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن اور سیاسی انتقام کی سیاست کر رہی ہے، عام آدمی بے روزگاری، بدامنی جیسے مسائل کا شکار ہے، مگر حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں احتساب کا عمل عوامی مینڈیٹ پر شروع کیا گیا ہے، موجودہ حکومت کے میگا کرپشن کے منصوبے منظر عام ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین لسٹیں بنائی جائیں گی جن میں پہلے نمبر پر ایسے افراد سے رابطہ کیا جائے جو ابھی تک پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، دوسری لسٹ ایسے افراد کی بنائی جائے جو پارٹی چھوڑ گئے تھے لیکن اب واپس آنا چاہتے ہیں اور تیسری لسٹ ایسے افراد کی بنائی جائے جو کسی پارٹی میں نہیں لیکن آزاد حیثیت میں سیاست کر رہے ہیں انہیں پارٹی کا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔ اجلاس میں میاں محمد منیر، تنویر اعظم چیمہ، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، چودھری مقصود سلہریا، باؤ رضوان، میاں عبدالستار اور انجینئر شہزاد الٰہی موجود تھے۔

