Friday , March 31 2023
Breaking News
Home / Featured / فن لینڈ سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر کرینگے: چودھری پرویزالٰہی

فن لینڈ سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر کرینگے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(16مارچ2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ڈویلپمنٹ امیج آف پاکستان ابراڈ (DIPA) اور فن لینڈ ڈیزائن کو (Design Kuu) کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈیزائن کو کی سی ای او ثنال النہ کوساری (Sannalilna Kuussaari)، ارشد فاروق جنرل سیکرٹری ڈی آئی پی اے اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کی نمائندہ شاہ بانو شامل تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فن لینڈ اور دوسرے ممالک میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر کرنے میں ہم آپ کی مدد کریں گے۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی سے درخواست کی کہ آپ پاکستان میں ڈی آئی پی اے کی سرپرستی کریں جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ڈی آئی پی اے اور ڈیزائن کو جلد ہی لاہور میں فن لینڈ اور پاکستان میں سوفٹ امیج، ثقافت اور رابطے بڑھانے کیلئے ایک سیمینار منعقد کرائیں گے۔

Photo CPE 01 {Mar16-16}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *