پاک چین دوستی، اقتصادی راہداری کیلئے چودھری شجاعت حسین کا اہم کردار ہے: اعلیٰ سطحی چینی وفد کی ملاقات

لاہور/اسلام آباد (16مارچ2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ (آئی ڈی سی پی سی) کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفد نے نائب وزیر مسٹر لی جن Mr. Li Jun کی سربراہی میں ملاقات کی اور سی پیک کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل اور پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید، سابق سیکرٹری جنرل خارجہ امور پاکستان اکرم ذکی، ثمینہ خاور حیات اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے جبکہ وفد میں تین ڈائریکٹر، سیکرٹری، سٹاف ممبر اور چینی سفارتخانہ کے ڈی سی ایم ژاؤ لیجان Mr. Zhao Lijian اور سیکنڈ سیکرٹری می جنگ Mr. Mei Jing شامل تھے۔ اعلیٰ سطحی وفد کے سربراہ مسٹر لی جن نے کہا کہ آپ سب باالخصوص چودھری شجاعت حسین نے ماضی میں پاک چائنہ تعلقات میں بہت اہم کردار ادا کیا، چودھری شجاعت حسین ہمیشہ سے پاک چائنہ اقتصادی تعلقات کیلئے کوشاں تھے اور پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل ستائش اور اہم کردار ہے، ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ہمیشہ پاک چائنہ تعلقات کو بہتری کی طرف لے جانے کی خواہاں رہی ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ سی پیک کا فائدہ دنوں ممالک کے عوام کو ہو گا اور اس کے دور رس نتائج سے انہیں براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ سے دوستانہ ہیں اور اس دوستی کی جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں ہیں۔ پاکستان کے عوام چین کو اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں۔ موجودہ چینی سفیر بھی پاکستان میں بہت مشہور ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک کی دوستی کو مزید فروغ اور ترقی دی ہے۔ مسٹر لی جن نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی کی مضبوطی کیلئے چودھری شجاعت حسین اور پاکستان مسلم لیگ قابل تعریف ہیں، چینی عوام پاکستان کو اپنا بہترین دوست سمجھتے ہیں اور پاکستان کے عوام سے دلی محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ وفد میں آئی ڈی سی پی سی کے ڈائریکٹر یوآن روڈونگ Mr. Yuan Ruidong، ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ جیا پینگ Ms. Jia Peng، ڈپٹی ڈائریکٹر وینگ بو Mr. Wang Bo، سیکنڈ سیکرٹری وینگ یووئی Mr. Wang Yuwei، سٹاف ممبر ٹین وے Mr. Tan Wei، چینی سفارتخانہ کے ڈی سی ایم ژاؤ لیجان Mr. Zhao Lijian اور سیکنڈ سیکرٹری می جنگ Mr. Mei Jing شامل تھے۔

Photo CSH 01 {Mar16-16}

urdu-download

Share