Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / ملک کیلئے ہر قربانی دینگے، آزادی کشمیر تک پاکستان مکمل نہیں: چودھری ظہیرالدین

ملک کیلئے ہر قربانی دینگے، آزادی کشمیر تک پاکستان مکمل نہیں: چودھری ظہیرالدین

لاہور(23مارچ2016) مسلم لیگ ہاؤس میں یوم پاکستان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی آن بان شان کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کریں گے، ہمیں دیکھنا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے جن مقاصد کیلئے قربانیاں دی تھیں کیا ان کو حاصل کر لیا گیا ہے، کشمیر کی آزادی تک پاکستان مکمل نہیں ہوتا اس لیے پاکستان کے عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے فرمان پر موجودہ حکمران عمل نہیں کر رہے صرف پاکستان مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقلیتوں کا بھی ساتھ دیا اور چودھری پرویزالٰہی کی حکومت نے پنجاب میں بلامتیاز عوام کی فلاح و ترقی کیلئے مثالی کام کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام کا اربوں روپیہ حکمران نمائشی منصوبوں اور اپنی عیاشیوں پر ضائع کر رہے ہیں۔ چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم آج بھی اپنے آپ کو آزاد قوم کے طور پر نہیں منوا سکے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں ہم پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے قومی اور عوامی مسائل کے حل اور ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے شہداء اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں و داخلی سلامتی کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل پر حکمران کیوں زور دے رہے ہیں جبکہ ہمارے سامنے ہمارے پیاری نبی ﷺ کا قانون موجود ہے اسے کیوں نہیں نافذ کرتے۔ چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے حقوق نسواں بل کی بجائے جہیز کی لعنت کے خاتمہ کا بل کیوں منظور نہیں کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو جنت کا گہوارہ بنانا ہے آج کے دن ہمیں اس بات کا بھی عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو روشنی کا مینار بنانا ہے جسے پوری دنیا عزت کی نگاہ سے دیکھے۔ سیمینار سے میاں محمد منیر، خدیجہ فاروقی ایم پی اے، انجینئر شہزادالٰہی، عالمگیر ایڈووکیٹ، آمنہ الفت، شیخ عمر حیات اور شہزاد احمد مغل نے بھی خطاب کیا جبکہ مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، کرنل (ر) محمد عباس، بلال مصطفی شیرازی، سجاد بلوچ، ماجدہ زیدی، کنول نسیم، ناصر رمضان گجر، سہیل چیمہ، قیصر رشید، رانا استخار، شیخ عمر و دیگر عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے آرگنائزر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ کا دور ہی ایسا تھا جس میں حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی گئی، خواتین کا وقار بحال ہوا، انہیں ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دی گئی۔ انجینئر شہزاد الٰہی نے کہا کہ قائداعظمؒ نے مینارٹیز سے جو وعدے کیے چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی نے انہیں عملی طور پر پورا کر کے دکھایا۔

Photo PML 01 {Mar23-16}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *