چودھری شجاعت حسین کی سردار افتخار احمد کی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی
March 23, 2016
Featured, News, Urdu News
554 Views
لاہور(23مارچ2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سابق تحصیل ناظم فتح جنگ سردار افتخار احمد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میجر (ر) طاہر صادق، ملک جمشید، ملک نصرت، ملک انصر، سردار اشتیاق خان، مظہر خان، اعجاز خان، فتح جنگ میونسپل کمیٹی کے منتخب سات کونسلر بھی موجود تھے۔
