چودھری پرویزالٰہی کا ارشد جھوجہ کے صاحبزادے اور جہانگیر اے جھوجہ کے پوتے کے انتقال پر اظہار تعزیت
April 4, 2016
Featured, News, Pictures, Urdu News
571 Views
لاہور(04اپریل2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے یہاں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ارشد جھوجہ کے صاحبزادے اور پاکستان مسلم لیگ لائیرز ونگ کے نائب صدر جہانگیر اے جھوجہ کے پوتے کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر نادر دوگل ایڈووکیٹ، اسرار احمد ایڈووکیٹ اور یونس عابد ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

