سمبڑیال بار کے صدر چودھری اظہرندیم چیمہ ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل
April 5, 2016
Featured, News, Pictures, Urdu News
554 Views
لاہور(05اپریل2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر سمبڑیال بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اظہر ندیم چیمہ ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں اور وکلاء کی بہتری کیلئے ان کے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد میں الفریڈ گل ایڈووکیٹ، چودھری زاہد وکیل بھٹی ایڈووکیٹ اور چودھری صابر بھٹی ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا اور نادر منظور دوگل ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے چودھری اظہر ندیم چیمہ ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھیوں کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیالکوٹ میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور چودھری اظہر ندیم چیمہ اور ان کے ساتھی وکلاء فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے وکلاء برادری کیلئے پنجاب میں اپنی حکومت کے دوران مثالی کام کیے جس کا وکلاء کو احساس ہے، یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ سے لے کر تحصیل سطح تک بار ایسوسی ایشنز میں پاکستان مسلم لیگ کے منتخب نمائندے ہر جگہ موجود ہیں۔

