Monday , July 4 2022
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کی ملاقات

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کی ملاقات

لاہور(07اپریل2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ خالد محمود نے چودھری شجاعت حسین کی وزارتِ عظمیٰ اور چودھری پرویزالٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران بیرون ملک پاکستانی تارکین وطن کی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے اقدامات اور انہیں مختلف سہولتوں کی فراہمی پر تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن اب بھی ان کے دور کو یاد کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے کہا کہ تارکین وطن کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے، بیرون ملک اور پاکستان میں ان کے مفادات کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہونا چاہئے۔

Photo CSH 01 {Apr07-16}

urdu-download

Check Also

Overseas Pakistanis are patriotic and talented due to which Pakistan’s name is shining in the world: Ch Shujat Hussain

PML-US President Mian Zakir Naseem called on Ch Shujat Hussain, Ch Shafay Hussain and Ch …

Leave a Reply

Your email address will not be published.