چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ کی نواب صلاح الدین عباسی سے پرنس فلاح الدین عباسی کے انتقال پر تعزیت
April 15, 2016
Featured, News, Pictures, Urdu News
652 Views
لاہور(15اپریل2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے گذشتہ روز امیر آف بہاولپور اور سربراہ بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی نواب صلاح الدین عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے چھوٹے بھائی پرنس فلاح الدین عباسی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواب خاندان کی بہاولپور کیلئے بڑی خدمات ہیں، نواب صلاح الدین عباسی کے آباؤ اجداد کی بہاولپور کے عوام سے محبت کسی سے پوشیدہ نہیں، اسی لیے بہاولپور کے عوام کو بھی نواب فیملی سے دلی محبت ہے۔

