چودھری پرویزالٰہی کا چودھری عبدالغفور کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی
April 22, 2016
Featured, News, Pictures, Urdu News
619 Views
لاہور(22اپریل2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے سابق وفاقی وزیر چودھری عبدالغفور کے انتقال پر یہاں ان کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خاندان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ان کے صاحبزادے سینیٹر ظفر چودھری سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم سے اپنے دیرینہ تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نہایت منجھے ہوئے سیاستدان تھے ان کے انتقال سے عوام اور ملک ایک مخلص اور سمجھدار شخصیت سے محروم ہو گئے۔ اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور مسلم لیگی رہنما اسد منیر بھی موجود تھے۔

