Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملتان کی اہم شخصیات پاکستان مسلم لیگ میں شامل

ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملتان کی اہم شخصیات پاکستان مسلم لیگ میں شامل

لاہور(23اپریل2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملتان کے حلقہ پی پی 201-202 سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی سے اس موقع پر ملک قادر نواز سانگی نے بھی ملاقات کی۔ ن لیگ کے سابق چیئرمین ملک عاشق راہ، چودھری تجمل حسین نمبردار، پیپلزپارٹی کے سابق ناظم چودھری سعید اور جاوید چودھری نے کہا کہ وہ عام آدمی باالخصوص ملتان اور جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات اور چودھری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت و دانش کے باعث پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ملتان میں جدید کارڈیالوجی سنٹر، چلڈرن ہسپتال، ڈینٹل کالج قائم کرنے کے علاوہ مثالی ریسکیو سروس فراہم کی، نئے کالج اور سکول بنانے کے علاوہ مفت تعلیم، مفت علاج کی سہولت دی، کسانوں کا زرعی ٹیکس ختم کیا، گندم کا دانہ دانہ خریدا، سستی بجلی، پانی فراہم کیا اور لائیو سٹاک کیلئے سہولتیں دینے کے علاوہ سینکڑوں کلومیٹر سڑکیں اور پل تعمیر کیے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مخدوم بابر، چودھری محمد بوٹا، محمد اصغر، چودھری عبدالغفور، ملک مصطفی اور محمد عثمان بھی موجود تھے۔

Photo CPE 01 {Apr23-16}-Urdu

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *