Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / پانامہ لیکس: لوگوں کے احتساب کا مسئلہ نہیں، الزام وزیراعظم نوازشریف پر ہے: چودھری شجاعت حسین

پانامہ لیکس: لوگوں کے احتساب کا مسئلہ نہیں، الزام وزیراعظم نوازشریف پر ہے: چودھری شجاعت حسین

اسلام آباد/لاہور(26اپریل2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ لوگوں کے احتساب کا مسئلہ نہیں ہے اس میں وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں نوازشریف اور ان کے خاندان پر الزام لگایا گیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا کے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ چونکہ الزام وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی پر ہے اس لیے انہیں اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئے اور اگر بری ہو جائیں تو پرائم منسٹر رہیں گے۔ 1947ء سے احتساب کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بعد کی بات ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ 2016ء سے احتساب کا عمل شروع کر کے 1947ء تک لے جایا جائے لیکن یہ ایک علیحدہ ایشو ہے، پانامہ لیکس میں لگائے گئے مخصوص الزام کا جواب اخلاقی طور پر صرف وزیراعظم کو ہی دینا پڑے گا۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *