چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نئے صدر اور سیکرٹری کو مبارکباد
April 29, 2016
Featured, News, Urdu News
422 Views
لاہور(29اپریل2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور رکن پنجاب اسمبلی مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے سالانہ انتخابات میں قمر بھٹی کو صدر اور علی اکبر کو سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے تہنیتی پیغامات میں امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار باہم مل جل کر صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں گے۔
