Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان میں پہلے رہ چکا ہوں، چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی عوامی خدمت کے جذبہ نے متاثر کیا: برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں پہلے رہ چکا ہوں، چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی عوامی خدمت کے جذبہ نے متاثر کیا: برطانوی ہائی کمشنر

تھامس ڈریو سی ایم جی کے اعزاز میں عشائیہ میں متعدد ملکوں کے سفارتکار، چودھری وجاہت حسین،سینیٹر مشاہد حسین، طارق بشیر چیمہ، جہانگیر ترین، سینیٹر طاہر مشہدی اور سینیٹر طلحہ بھی شریک تھے

اسلام آباد(15مئی2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سی ایم جی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں متعدد ملکوں کے سفیروں، سفارتکاروں کے علاوہ جہانگیر خان ترین، سینیٹر طاہر مشاہد، سینیٹر طلحہ محمود اور مرکزی پارٹی رہنماؤں چودھری وجاہت حسین، سینیٹر مشاہد حسین سید، طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سید دلاور عباس، اکرم ذکی، سینیٹر ستارہ ایاز، امتیاز رانجھا، نوابزادہ یوسف خان ہوتی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے خطاب میں چودھری صاحبان سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرے لیے نیا نہیں ہے میں یہاں پہلے بھی خدمات انجام دے چکا ہوں اور میری اہلیہ بھی یہیں تعینات ہیں جبکہ میں اس گھر میں بھی پہلے آ چکا ہوں جب چودھری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ تھے، میں 1122 جیسے فلاحی ادارہ کیلئے ان کی لگن اور چودھری صاحبان کی عوامی خدمت کے جذبے سے بہت متاثر ہوا تھا۔

Photo CSH 01 {May15-16}-Dinner

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *