Saturday , February 4 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعظم معاملہ الجھا رہے ہیں، حل کی طرف آئیں: چودھری پرویزالٰہی

وزیراعظم معاملہ الجھا رہے ہیں، حل کی طرف آئیں: چودھری پرویزالٰہی

سات سوالوں کے جواب تو کجا انہوں نے ایک سوال کا بھی ذکر نہیں کیا، اپوزیشن متفقہ لائحہ عمل طے کرے گی

اسلام آباد/لاہور(16مئی2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف معاملہ کو الجھا رہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ حل کی طرف آئیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس کے حوالے سے جو سات سوال وزیراعظم کو کافی دن پہلے پیش کیے تھے انہیں ان کا جواب دینا چاہئے تھا، خیال تھا کہ وہ کچھ نہ کچھ سوالوں کے جواب تو دیں گے لیکن توقعات کے برعکس انہوں نے اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینا تو کجا کسی ایک سوال کا ذکر تک نہیں کیا جس کے باعث اپوزیشن نے باہمی مشورہ سے اجلاس سے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا اور منگل کو متحدہ اپوزیشن اس صورتحال پر غور کرے گی اور آئندہ متفقہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

Photo CPE 01 {May16-16}

urdu-download

Check Also

Shehbaz Sharif is sabotaging the national solidarity atmosphere, he has also destroyed economy, he is also responsible for ruining law and order: Ch Parvez Elahi

FIA and police have been given task of crushing political opponents, arrest of Sh Rasheed …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *