امریکی سفیر کی چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی رہائش گاہ آمد، سیاسی صورتحال پر بات چیت
June 3, 2016
Featured, News, Pictures, Urdu News
651 Views
ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات، افغانستان اور دیگر معاملات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد/لاہور(03جون2016) پاکستان میں امریکہ کے سفیر مسٹر ڈیوڈ ہیل (Mr. David Hale) نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔ امریکی سفیر نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی جبکہ پاک امریکہ تعلقات، افغانستان سمیت علاقائی صورتحال اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر گفتگو میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات ہیں اور ماضی میں بھی اتار چڑھاؤ کے باوجود یہ دوستانہ اور قریبی تعلقات برقرار رہے ہیں۔