Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / کسان خوش کن اعلان نہیں فصل کی پوری قیمت اور اخراجات سے زیادہ آمدنی چاہتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

کسان خوش کن اعلان نہیں فصل کی پوری قیمت اور اخراجات سے زیادہ آمدنی چاہتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

ملازمین، محنت کشوں، تاجروں اور دیگر شعبوں کو نئے بجٹ سے نیا رگڑا لگے گا، ہمارے دور میں پنجاب میں زرعی ٹیوب ویل پر 50% رعایت تھی

اسلام آباد/ لاہور(03جون2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے وفاقی بجٹ میں زراعت کیلئے بلند و بانگ دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان خوش کن اعلان نہیں اپنی فصلوں کی پوری قیمت اور فصلوں کی کاشت پر ہونیوالے بھاری اخراجات کے عوض معقول آمدنی چاہتے ہیں، پنجاب میں ہماری حکومت کے دور میں زرعی شعبہ میں دیگر بہت سی سہولتوں اور مراعات کے علاوہ زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 50% رعایت دی جاتی تھی۔ انہوں نے نئے سال کے وفاقی بجٹ کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں مزید کہا کہ محنت کشوں، ملازمین، تاجروں اور دیگر شعبوں کے لوگوں کو بھی کچھ نہیں ملے گا اور انہیں نئے بجٹ سے نیا رگڑا لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی کا بحران کم ہو گا۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *