چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا بزرگ مسلم لیگی رہنما عبدالمجید ملک کی وفات پر اظہار تعزیت
June 4, 2016
Featured, News, Urdu News
357 Views
لاہور(04جون2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بزرگ مسلم لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد المجید ملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے عبدالمجید ملک کی قومی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
