چودھری پرویزالٰہی، وجاہت حسین اور مشاہد حسین سید کی عبدالمجید ملک (مرحوم) کی رسم قل میں شرکت
June 6, 2016
Featured, News, Pictures, Urdu News
342 Views
اسلام آباد/لاہور(06جون2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیرچودھری وجاہت حسین، سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید اور سیکرٹری فنانس امتیاز رانجھا نے چکوال میں بزرگ مسلم لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد المجید ملک کی رسم قل میں شرکت کی اور ان کے صاحبزادے قیصر مجید ملک سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ عبدالمجید ملک (مرحوم) کا شمار محب وطن اور سنجیدہ شخصیات میں ہوتا تھا، ان کی قومی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

