Tuesday , May 30 2023
Breaking News
Home / Featured / الیکشن کمیشن کی تشکیل میں تمام پارلیمانی جماعتوں اور عوام کی رائے شامل ہونی چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

الیکشن کمیشن کی تشکیل میں تمام پارلیمانی جماعتوں اور عوام کی رائے شامل ہونی چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

2013ء والی غلطی نہ کریں، اپوزیشن لیڈر تمام جماعتوں کو ساتھ لیں، کسی رکن پر کسی جماعت کی چھاپ نہ ہو، پہلی اینٹ ٹیڑھی ہو تو عمارت سیدھی نہیں ہوسکتی

ارکان کے ناموں کی نامزدگی سے پہلے تشہیر اور کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ضروری ہے: کامل آغا، طارق بشیر چیمہ اور بشارت راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

لاہور(19جون2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تشکیل میں تمام پارلیمانی جماعتوں اور عوام کی رائے شامل ہونی چاہئے، ارکان کی نامزدگی سے پہلے ناموں کی رائے عامہ کیلئے تشہیر اور کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ضروری ہے کسی رکن پر کسی جماعت کی چھاپ نہیں ہونی چاہئے تاکہ ایسا غیرجانبدار و غیرمتنازعہ الیکشن کمیشن تشکیل پائے جس کے کرائے گئے انتخابات پر کوئی انگلی نہ اٹھے۔ سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور محمد بشارت راجہ کے ہمراہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلی کا نام بدلنے کیلئے متعلقہ لوگوں کی رائے ضروری ہے تو الیکشن کمیشن کی تشکیل میں ووٹروں کو کیسے نظرانداز کیا جا سکتا ہے، 2013ء والی غلطی نہ کی جائے، اپوزیشن لیڈر تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں کیونکہ پہلی ہی اینٹ ٹیڑھی ہو تو عمارت سیدھی نہیں ہو سکتی، ماضی کی طرح ملی بھگت سے بنائے گئے الیکشن کمیشن کے تحت ہونیوالے انتخابات پر بھی اعتراض ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق بیورو کریٹس کو الیکشن کمیشن کا رکن بنانے پر زور دینے اور کمیٹی میں رگنگ ماسٹر کے رشتہ دار کی شمولیت سے خدشہ ہے کہ ایک بار پھر دھاندلی کی منصوبہ سازی کی جا رہی ہے، ہم نے پچھلے عام انتخابات سے قبل چاروں صوبوں میں اپنے اپنے فیورٹ ارکان الیکشن کمیشن بنانے پر اعتراض کیا تھا جس کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کیے گئے اور یہ ارکان چیف الیکشن کمشنر کو بائی پاس کرتے رہے، اگر اب بھی ایسا کیا گیا تو آئندہ الیکشن بھی دھاندلی والا الیکشن ہو گا، ہم اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اس بار بھی خبردار کرتے ہیں کہ 2013ء والی غلطی نہ دہرائی جائے، مجوزہ ارکان کے نام پہلے میڈیا اور عوام کے سامنے رکھے جائیں تاکہ ان کی امانت، دیانت اور صداقت پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔ اپوزیشن لیڈر تمام جماعتوں کے پارلیمانی نمائندوں کو کمیٹی میں شامل کریں کیونکہ اس میں ہماری جماعت کے علاوہ جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کی بھی نمائندگی نہیں ہے، یہ نہ ہو کہ اب بھی عوام ووٹ کہیں ڈالیں اور نکلیں کہیں اور۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ ہی متفقہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔

Photo CPE 01 {June19-16}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *