امجد صابری کے قاتل فوری گرفتار کیے جائیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
June 22, 2016
Featured, News, Urdu News
317 Views
لاہور(22جون2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے امجد صابری کے قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات مدتوں یاد رہیں گی۔ مسلم لیگی قائدین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
