چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سینئر فوٹو جرنلسٹ منیر چودھری کے انتقال پر اظہار تعزیت
June 30, 2016
Featured, News, Urdu News
425 Views
لاہور(30جون2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سینئر فوٹو جرنلسٹ منیر چودھری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے صاحبزادوں بدر منیر، ثاقب منیر اور دیگر اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی اپنے شعبہ میں گراں قدر خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ مسلم لیگی قائدین نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
