Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / شفاف انتخابات کیلئے حکمرانوں کو من مرضی کا الیکشن کمیشن نہ بنانے دیا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

شفاف انتخابات کیلئے حکمرانوں کو من مرضی کا الیکشن کمیشن نہ بنانے دیا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کے ذریعہ رفاہی کاموں کے نام پر پیسے اکٹھے کرنے کی بجائے حکمران سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کریں

عید کے بعد اپوزیشن کی پوری توجہ پانامہ لیکس پر ہو گی، پاکستان اور اسلام دشمنوں کے خلاف اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت ہے: لاہور و گجرات میں گفتگو

لاہور(08جولائی2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ دھاندلی سے پاک، صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے حکمرانوں کو من مرضی کا الیکشن کمیشن نہ بنانے دیا جائے، کمیشن کے ارکان کا انتخاب کرنے والی پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہونے چاہئیں۔ وہ لاہور اور گجرات میں اپنی رہائش گاہوں پر عید ملنے آنے والے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں، ممتاز شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کے ذریعہ رفاہی کاموں کے نام پر پیسے اکٹھے کرنے کی بجائے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کریں جہاں مریضوں کو ہمارے دور کی طرح فری ادویات اور ٹیسٹ کی سہولتیں نہیں ملتیں بلکہ وہ وہاں رل جاتے ہیں۔ مسلم لیگی قائدین نے مزید کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن کی پوری توجہ پانامہ لیکس پر ہو گی جس سے جان چھڑانے کیلئے حکومت ہر حربہ استعمال کر رہی ہے اور پارلیمانی کمیٹی کو کسی نتیجہ پر نہیں پہنچنے دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت پاکستان اور اسلام دشمنوں کے خلاف اتحاد و اتفاق ہے۔ سعودی عرب میں خودکش دھماکے اور تخریبی کارروائیاں پوری امت مسلمہ کی توجہ اور مشترکہ اقدامات کی متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو عوام کے مسائل میں کتنی دلچسپی اور انہیں پاکستان کیلئے قربانیاں دینے اور قوم کی خدمت کرنے والوں کا کتنا خیال ہے اس کا اندازہ عید پر بزرگ پنشنرز کے ساتھ ہونے والے دشمنوں جیسے سلوک سے کیا جا سکتا ہے۔

چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین اور خاندان کے دیگر افراد نے گجرات میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں، کارکنوں اور ہر شعبہ حیات کے نمائندوں سمیت ہزاروں افراد کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ نماز کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگی قائدین سے مصافحہ و معانقہ کیا۔ انہوں نے قبرستان بھٹیاں میں چودھری ظہورالٰہی شہید، چودھری منظور الٰہی اور اپنے دیگر مرحومین کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

Photo CPE 01 {July08-16}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *