عبدالستار ایدھی نے انسانی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی: چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا اظہار رنج و غم
July 8, 2016
Featured, News, Urdu News
468 Views
لاہور(08جولائی2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے انسانی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی، ان کا نام اپنے عظیم کاموں کی بدولت زندہ رہے گا۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے نام کو زندہ رکھے۔
